ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 29 ملزمان گرفتار

ہاٹ لائن نیوز: لاہور پولیس نے ڈانس پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک درجن سے زائد خواتین سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔









