سوئچ بورڈ کالا ہوگیاہوتوکیاکریں

ہاٹ لائن نیوز : بیکنگ سوڈا اور لیموں کو سوئچ بورڈ سے ضدی داغ دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک کپ میں لیموں کا رس لیں اور اس میں بیکنگ سوڈا ڈالیں۔ اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس مکسچر کو ٹوتھ برش پر لگائیں اور سوئچ بورڈ کو اچھی طرح رگڑیں۔ جب تمام داغ ہٹ جائیں تو اسے ہلکے گیلے سوتی کپڑے سے صاف کریں۔
ٹوتھ پیسٹ کو سوئچ بورڈ پر چکنائی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سوئچ بورڈ کو صاف کرنے سے پہلے مین سوئچ کو بند کر دیں، تاکہ کرنٹ لگنے کا کوئی امکان نہ رہے۔ اب کچھ ٹوتھ پیسٹ لیں اور اسے سوئچ بورڈ پر لگائیں اور نرم برش کی مدد سے صاف کر لیں۔ ٹوتھ پیسٹ جمی گندگی کو آسانی سے دور کردے گا۔









