پی ٹی آئی رہنماووں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0
179
پی ٹی آئی رہنماووں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 2 اگست تک توسیع کردی ، عدالت نے پراسکیوشن سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد عمر عدالت پیش نہیں ہوئے اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا ،، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ اور غلام محی الدین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی ،،

عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سے ریکارڈ طلب کرلیا عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 2 اگست تک ملتوی کردی ،،پولیس نے اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر کے خلاف تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے

Leave a reply