
ہاٹ لائن نیوز : صوبہ سندھ کے معروف لوک گلوکار سوڈھل فقیر انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نامور صوفی گلوکار سوڈھل فقیر لغاری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سوڈھل فقیر لغاری نے صوفی بزرگوں کی شاعری کو بہترین انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔









