مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک

0
171
مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس 650 فٹ کی بلندی سے کھائی میں گرنے سے 29افراد ہلاک ہو گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق بس دارالحکومت لیما سے مسافروں کو لے کر جنوبی شہر آیاکوچو جا رہی تھی کہ راستے میں الٹ گئی۔ حکام کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پیش آیا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

حکام نے مرنے والوں کی تعداد 29 ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave a reply