لاہور ہائیکورٹ
شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت
عدالت نے اغوا شدہ افراد کے حوالے سے پنجاب حکومت کی پالسی رپورٹ طلب کر لی
بحریہ ٹاؤن کے کیمروں کا ڈاٹا لیا گیا، وکیل پنجاب حکومت
سی ڈی آر سے پتا لگا تھا کہ مغوی کی جانب سے آخری کال پاپا جونز پیزا سے کی گئی تھی، سرکاری وکیل
ہم نے جیو فینسنگ میں سے 7 افراد کے نمبر شارٹ لسٹ کیے تھے، ڈی آئی جی فیصل
ان میں سے 3 نمبر بند ہو چکے ہیں، باقی مشکوک ہیں، ڈی آئی جی فیصل
بہتر یہ ہوتا آپ انہیں گرفتار کر کے عدالت کو بتاتے، جسٹس امجد رفیق
آپ بتا دیں کہ آپ کتنے دنوں میں بندہ دے سکتے ہیں ؟ جسٹس امجد رفیق
ہم نے ایک ہفتے کا وقت دیا، پھر ایک ہفتے کا وقت دیا، جسٹس امجد رفیق
لاہور سے ایک بندہ غائب ہو جاتا ہے ساری ایجنسیاں مل کر بندہ ڈھونڈ رہی ہیں، جسٹس امجد رفیق
آپ عدالتوں سے کیا چاہتے ہیں ؟ جسٹس امجد رفیق کا سرکاری وکیل سے مکالمہ
کچھ شرم، حیا اور عزت رہنے دیں عدالتوں کی، جسٹس امجد رفیق
جو بندے اغوا کر لیے جاتے ہیں ان کے حوالے سے حکومت کی کیا پالیسی ہے ؟ جسٹس امجد رفیق
ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت اس حوالے سے پالیسی بنا رہی ہے، جسٹس امجد رفیق
اگر آپ نے پالیسی نہیں بنائی تو ہم آپ کے کسی وزیر کو بلا لیتے ہیں، جسٹس امجد رفیق
میں ایک ایک چیز کو دیکھ رہا ہوں، ڈی آئی جی فیصل کامران
40 دن ہو چکے ہیں، ایک بندہ اندر ہے، آپ کو تو نیند نہیں آنی چاہیے، جسٹس امجد رفیق
انشاللہ ہم کوششیں کر رہے ہیں، ڈی آئی جی فیصل کامران
مجھے آپ کی انشا اللہ نہیں چاہیے، جسٹس امجد رفیق









