
ہاٹ لائن نیوز : انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم طویل ویڈیوز کے بجائے مختصر ویڈیوز پر توجہ مرکوز رکھے گا۔
انہوں نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب ٹک ٹاک مختصر ویڈیوز کے بجائے لمبی ویڈیوز پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔
ایک تقریر میں ایڈم موسیری نے کہا کہ آنے والے سالوں میں انسٹاگرام پر ریلز ویڈیوز کو ترجیح دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ انسٹاگرام 2 چیزوں پر توجہ دے گا، آپ کو دوستوں سے جوڑنا اور مختصر ویڈیوز۔ ان کا کہنا تھا کہ مختصر ویڈیوز انسٹاگرام کی پہچان ہیں اور لمبی ویڈیوز ہمارے بنیادی مقصد کو متاثر کرتی ہیں۔









