
ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بھیک مانگنے بیرون ملک جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کردیا۔ خواتین 2 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جا رہی تھیں۔
ہر خاتون سے 200 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار تمام خواتین کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولنگر سے ہے۔








