
لاہور ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر اینٹی کرپشن حکام سے آج بروز بدھ رپورٹ طلب کرلی عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ حافظ فرحت عباس کی گرفتاری کسی کیس میں مطلوب ہے یا نہیں،؟
جسٹس اسجد جاوید گھرال نےرکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن نے فرحت عباس کیخلاف انکوائریاں شروع کیں،انکوائریوں اور مقدمات کی تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، اینٹی کرپشن کو مقدمات اور انکوائریوں کی مکمل رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ، حافظ فرحت عباس کو ظاہر اور غیر ظاہر مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے۔









