پولیس افسران نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی عدالت کا معافی نہ دینے کا فیصلہ

0
202
پولیس افسران نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی عدالت کا معافی نہ دینے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ

اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو آئی ایس آئی کی جانب سے مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت

وزیر اعظم ملک سے باہر تھے عدالتی حکم پر ایک دو ہفتوں میں عملدرامد کر دیں گے۔ وکیل وفاقی حکومت
اٹارنی جنرل نے کہا ہے عدالت کے سامنے یہ بیان دے دیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر
عدالت کے سامنے دو معاملات ہیں، ایک رٹ ہے دوسرا توہین عدالت کا معاملہ ہے۔ جسٹس شاہد کریم
توہین عدالت کے معاملے کا کیا کرنا ہے عدالتی معاون حنا حفیظ عدالت کی معاونت کریں گی ۔ جسٹس شاہد کریم
توہین عدالت کی کاروائی ہو سکتی ہے اس عدالت کے پاس اختیار موجود ہے۔ عدالتی معاون

جن پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہے وہ جواب جمع کرائیں۔ عدالت
پولیس افسران نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا
ڈی پی او سرگودھا اور ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی نے اور متعلقہ ایس ایچ او نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی
غیر مشروط معافی منظور کرنی ہے یا توہین عدالت کی کاروائی کرنی ہے آئندہ سماعت ہر فیصلہ کریں گے۔ جسٹس شاہد کریم
لاہور ہائیکورٹ نے کاروائی اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی

Leave a reply