
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی، زارا الٰہی اور راسخ الہی کا کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سنایا درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا درخواست گزار پرویز الٰہی زہرا الٰہی اور راسخ الہیٰ کے وکیل ابو ذر سلمان خان نیازی نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے پرویز الہی، زہرا الہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے
وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزاروں کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا وکیل جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کسی مقدمہ میں سزا یافتہ نہیں ہیں لہذا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا قوانین کے خلاف ورزی ہے لہذا عدالت پرویز الہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔ وزارت داخلہ نے جواب میں کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں کیسز زیر سماعت ہیں عدالت نے درخواست گزاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔۔۔









