گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے زائد فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، اسرائیل نے نصیرات میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے نصیرات میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کرکے 15 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 5 صحافی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سابق ترجمان نے فوج کو الوداع کہہ دیا۔ بریگیڈیئر جنرل رین کھوشا نے فوج سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔








