رکن اسمبلی اور ججز کی تنخواہیں کتنی ہیں؟

0
239
رکن اسمبلی اور ججز کی تنخواہیں کتنی ہیں؟

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رکن اسمبلی کی تنخواہ 1لاکھ70 ہزار ہے جب کہ ججز کی تنخواہ 10 لاکھ سے کم نہیں، ایوان ججز کی تنخواہ کم کرنا چاہتا ہے تو پیغام پہنچائیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں الیکشن ترمیمی بل پر نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نذیر تارڑ نے ججوں اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں سے متعلق سوال پر وضاحت کی کہ قانون سازوں اور ججوں کی تنخواہوں میں بڑا فرق ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے، جس کے بعد ہر رکن اسمبلی کو 1لاکھ70 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے، جب کہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے کسی جج کی تنخواہ 1 ملین سے کم نہیں ہے ۔

Leave a reply