
بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں مگر بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔
سول بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر انکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں، ٹیکس سے استثنی آئین پاکستان کے خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بزریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرے گا۔









