شدید بارش ؛ خطرناک مگرمچھ سڑک پر آگیا

0
203
شدید بارش ؛ خطرناک مگرمچھ سڑک پر آگیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش کے دوران 8 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا۔ بڑے مگرمچھ کو دیکھ کر لوگ جوش میں آگئے اور بھاگنے لگے۔

مہاراشٹر کے رتناگری کے مرکز سے بہنے والی شیوا ندی میں سیلاب کے بعد ایک مگرمچھ باہر نکل آیا۔ سڑک پر مگرمچھ کے مٹر گشت نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

کچھ لوگوں نے ہمت سے کام لیتے ہوئے مگرمچھ کو ایک ویران جگہ پر جانے پر مجبور کیا اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کو بھی اطلاع دی۔ اہلکاروں نے مگرمچھ کو پکڑ کر واپس دریا میں ڈال دیا۔

Leave a reply