
ہاٹ لائن نیوز : ضلع کرم میں شادی کی تقریب میں دستی بم پھٹنے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے میں بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا۔









