پنجاب اسمبلی: صورت حال کشیدہ، قیدیوں کی وین پہنچا دی گئی

0
208
پنجاب اسمبلی: صورت حال کشیدہ، قیدیوں کی وین پہنچا دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کا تقدس پامال کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے 11 ارکان کی معطلی کے خلاف آج اپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔ پولیس کی بھاری نفری انہیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور قیدیوں کی وین کو بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

اپوزیشن اراکین کو اسمبلی میں جانے سے روکنے کے لیے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ معطل اراکین اسمبلی کے داخلے کو روکنے کیلیے گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔

Leave a reply