ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

0
169
ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ داخلہ سندھ نے 9 اور 10 محرم کوڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 12 سال سے کم عمر افراد، بزرگ شہری اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ محکمہ داخلہ نے لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کی ہے ، ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔

اجازت کے بغیر جلوس، مجالس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، لائسنس یافتہ آتشیں اسلحہ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

Leave a reply