
لاہور احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت گیارہ جولائی تکُ ملتوی کردیُ
لاہور احتساب عدالت نے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت کی ،،،چوہدری پرویز الٰہی کے وکلاء کی جانب سے ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ،،، جس کے ساتھ میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی کاپی لف کی گئی
،،،نیب پراسیکیوٹر نے چوہدری پرویز الٰہی کے میڈیکل رپورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ،،،اور موقف اختیار کیا کہ یہ ہر تاریخ پر ساز با کے کے پرائیوٹ ڈاکٹر کا جاری کردہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیشُ کرتے ہیں ،،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر ایسا ہوا تو اس کی تصدیق کرلیں گے ،،،تاہم عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11جولائی تک ملتوی کردی ،،، کیس میں شریک ملزم پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حاضری کے لئے پیش کیا گیا









