لاس ویگاس میں اپارٹمنٹس میں اندھا دھند فائرنگ

0
194
لاس ویگاس میں اپارٹمنٹس میں اندھا دھند فائرنگ

ہاٹ لائن نیوز : امریکی شہر لاس ویگاس کے دو اپارٹمنٹس میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔

لاس ویگاس پولیس نے بتایا کہ حملہ آور ایرک ایڈمز نے خود کو گولی مار لی جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس پارٹی نے 47 سالہ ایرک ایڈمز کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دیکھا اور اس کا پیچھا کیا۔ وہ ایک دکان چھوڑ کر قریبی اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔ اس دوران پولیس نے اسے گھیر لیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اس نے خودکشی کرلی۔

Leave a reply