فرانس میں پرتشدد مظاہرے، 9 افراد ہلاک

پیرس: فرانسیسی جزیرے کیلیڈونیا میں پرتشدد احتجاج کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج اور پولیس بھیجی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے پولیس اسٹیشن اور ٹاؤن ہال سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔
مقامی لوگوں نے انتخابی اصلاحات کی وجہ سے اقلیت بننے کے خوف سے احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ نیو کیلیڈونیا میں پرتشدد واقعات میں ڈیڑھ ارب یورو سے زائد کا نقصان ہوا۔








