
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے مختلف علاقوں سے 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کیمطابق لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گولیمار، جہانگیر روڈ اور لانڈھی گودام چورنگی سے ایک ایک شخص کی لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ ڈیفنس فیز 7، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے بھی 1،1شہری کی لاش ملی۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد ممکنہ طور پر نشے کے عادی تھے، لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، شناخت کا عمل جاری ہے۔








