گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

0
193
گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔

گلوکار ملکو نے نام پروویژنل نیشنل آئیڈنٹی فیکیشن لسٹ سے نکالنے سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محمد اشرف المعرف ملکو کا نام مارچ 2024 کو پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا۔ ملکو نے برطانیہ میں میوزک کے کنسرٹ کے لیے جانا ہے۔ درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ درخواست گزار کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا۔ عدالت درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے مکرر کرے گا

Leave a reply