
ہاٹ لائن نیوز : عید سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے، عوام کو حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں دس روپے بیس پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی ہوئی، پیٹرول کی نئی قیمت 258.16 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے تینتیس پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت .267 روپے 89 پیسے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 1 جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر پینتیس روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔









