7جون کے اجلاس کے میٹنگ منٹس پبلک کرنے کیلئے سربراہ جوڈیشل کمیشن پاکستان کو خط

0
312
7جون کے اجلاس کے میٹنگ منٹس پبلک کرنے کیلئے سربراہ جوڈیشل کمیشن پاکستان کو خط

*سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ / جوڈیشل کمیشن ممبران کو خط*

7جون کے اجلاس کے میٹنگ منٹس پبلک کرنے کیلئے سربراہ جوڈیشل کمیشن پاکستان کو خط

میاں دائود ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو خط ارسال کر دیا

خط کی کاپی سنیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت تمام ممبران جوڈیشل کمیشن کو بھجوائی گئی ہے

جوڈیشل کمیشن نے 7 جون کو تین ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کی ہے، خط کا متن

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے آئوٹ آف ٹرن چیف جسٹس کی تعیناتی کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے، خط کا متن

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی وجہ سے عوام الناس میں ابہام اور ہیجان پیدا ہو چکا ہے، خط کا متن

جوڈیشل کمیشن کی تجویز کی وجہ سے پنجاب کا پورا نظام عدل ایک ہیجان میں مبتلا ہے، خط کا متن

یہ ہیجان صرف اس وجہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری نہیں کئے گئے، خط کا متن

یہ جاننا عوام کا حق ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کیا کارروائی ہوئی؟ ججز کی نامزدگی کیسے ہوئی؟ خط کا متن

بتایا جائے کہ جوڈیشل کمیشن میں کیا نئے اصول پنائے گئے جو ماضی میں آئوٹ آف ٹرن ججز کی تعیناتیوں کیلئے نہیں اپنائے گئے تھے، خط کا متن

آئوٹ آف ٹرن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مجوزہ تعیناتی آئین کے کس آرٹیکل، کونسے قانون کے تحت کی جا رہی ہے؟ خط کا متن

بادی النظرمیں آئوٹ آف ٹرن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی ادارے کی تباہی کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہوگی، خط کا متن

اگر جوڈیشل کمیشن نے غلط فیصلہ کرنا ہی ہے تو غلط فیصلے کو اچھا کر کے کر لیا جائے جیسے ماضی میں کیا گیا، خط کا متن

جوڈیشل کمیشن کے پاس مجوزہ غلط فیصلے کو اچھا کر کے کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ ججز کی فہرست میں بہترین آپشنز موجود ہیں، خط کا متن

مجوزہ غلط فیصلے کو اچھا کر کے کرنے سے کم از کم آئندہ چار سال عدلیہ میں اصلاحات کے پروگرام میں کوئی رکاوٹ تو نہیں ہوگی، خط کا متن

ماضی میں عدلیہ بالخصوص لاہور ہائیکورٹ کے ساتھ تجربات سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، خط کا متن

سپریم کورٹ مختاراحمد علی کیس میں سپریم کورٹ کی بابت معلومات کو بھی مفاد عامہ کے تحت آئینی حق قرار دے چکی ہے، خط کا متن

آئین کے آرٹیکل 19اے، معلومات تک رسائی کے قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں میٹنگ منٹس پبلک کئے جائیں، خط کا متن

جوڈیشل کمیشن اگر اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری نہیں کرتا تو سپریم کورٹ سے آئینی درخواست میں رجوع کرینگے، میاں دائود ایڈووکیٹ

Leave a reply