خطبہ حج کا ترجمہ کتنی زبانوں میں پیش کیا جائے گا

ہاٹ لائن نیوز : خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں پیش کیا جائیگا۔ جس کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی خطبہ عرفات کیلیے اب تک کے سب سے بڑے ترجمے کے منصوبے کو شروع کرنیکی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد 20 زبانوں میں ایک ارب عالمی سامعین تک خطبہ حج پہنچانا ہے۔
یہ اہم منصوبہ ریاست کے مذہبی رواداری، اعتدال ، امن کے پیغام کو اجاگر کرنیکی کوشش کرتا ہے، تاکہ اسلام کی حقیقی تصویر اور اسکی اعلیٰ اقدار کو دکھایا جا سکے۔








