
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کی شیریں جناح کالونی میں کیمیکل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جب کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹینکر کے نیچے ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ بوٹ بیسن پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔








