ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سےبچی جاں بحق

0
194
ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سےبچی جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے نجی اسپتال گلبرگ میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ بچی کی ہلاکت پر ورثاء کے احتجاج پر ڈاکٹر فرار ہوگئے۔

لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی عائرہ کو گزشتہ روز صبح 10 بجے اسپتال لے جایا گیا، لڑکی کو پانی کی کمی کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بچی کی موت کے 2 گھنٹے بعد تک نہیں بتایا گیا، بچی کو غلط انجکشن دیا گیا جسکی وجہ سے وہ جاں بحق ہوئی۔ دوسری جانب پولیس نے اسپتال سے ڈاکٹرورایڈمنسٹریٹر کو حراست میں لےلیاہے۔

Leave a reply