طالبات کو ہراساں کرنےوالے 3 ملزمان گرفتار

ہاٹ لائن نیوز: لاہور پولیس نے طالبات کو ہراساں کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تینوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
طالبات ٹیوشن اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کار میں گھر واپس آ رہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر کچھ لڑکوں نے انکا پیچھا کیا ، جس پر وہ خوفزدہ ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔









