
عیدالاضحیٰ کے موقع پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ عوامی مقامات پر سری اور پائے جلانے اور جانوروں کی باقیات مین ہول یا نہروں میں پھینکنے پر بھی پابندی ہو گی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ تنظیمیں ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گی۔









