سرکاری ہسپتالوں میں ٹیٹنس انجیکشن عدم دستیابی پر عدالت نے محکمہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

0
206
سرکاری ہسپتالوں میں ٹیٹنس انجیکشن عدم دستیابی پر عدالت نے محکمہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی عدم دستیابی کیخلاف درخواست پر سماعت

عدالت نے درخواست سیکرٹری صحت کو بھجوا کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا

جسٹس شاہد بلال حسن نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست نمٹا دی

درخواست میں سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے
درخواست گزار نے ٹیٹنس کے انجکشن کیلئے سرکاری ہسپتال گئے لیکن وہاں انجکشن دستیاب نہیں تھے، رانا سکندر ایڈووکیٹ

نجی ہسپتال اور فارمیسیز پر 6 ہزار روپے میں ایک انجکشن مل ریا ہے، رانا سکندر ایڈووکیٹ
عام آدمی کیلئے یہ ضروری انجکشن مہنگی قیمت پر خریدنے کی سکت نہیں ہے، درخواست گزار
اینٹی ٹیٹنس انجکشن کو سرکاری ہسپتالوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، استدعا

Leave a reply