ریاض ایئرپورٹ پر حج پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

0
220
ریاض ایئرپورٹ پر حج پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

ہاٹ لائن نیوز : قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے 839 نے ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کیلیے روانہ ہوئی۔

حج پرواز کے مسافر کے مطابق پرواز کے دوران دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع پر پرواز کا رخ جدہ سے ریاض ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا جہاں طیارہ لینڈ کر گیا۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 839 کے کارگو کیبن میں درجہ حرارت زیادہ ہونے سے متعلق وارننگ دی گئی، وارننگ ملنے کے بعد طیارے کو ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق طیارے کو چیک کرنے کے بعد ہائی ٹمپریچر کی وارننگ غلط پائی گئی اور فلائٹ پی کے 839 کو فوری چیکنگ کے بعد دوبارہ جدہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

Leave a reply