ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6009 میگاواٹ تک پہنچ گیا

0
226
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6009 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : گرمی کی شدید لہر جاری بجلی کی طلب میں اضافہ لیکن پیداوار بڑھائی نہ جاسکی، ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار انیس ہزار 991 میگاواٹ ہے، پن بجلی سے سات ہزار 116 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 613 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار سات ہزار 717 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 23 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے163، بگاس سے 137 اور نیوکلئیر پاور پلانٹس سے تین ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، ملک بھر میں آٹھ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں بارہ سے 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

Leave a reply