
ہاٹ لائن نیوز : پولڑی انڈسٹری میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی فیڈ کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے، ہر قسم کے فیڈ بیگ کی قیمت میں دو سو روپے کمی کی گئی، محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے فیڈ کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کو فیڈ کی قیمت کم کرنے کے متعلق فیصلہ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے سبب فیڈ کی قیمت کم کی گئی ہے۔








