فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرادیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایوان میں فلسطینی پرچم لہرانے پر بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ کو دو ہفتوں کیلیے معطل کر دیا ہے۔
جنوبی شہر مارسیلے سے بائیں بازو کی بنیاد پرست جماعت فرانس اینباؤڈ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹین ڈیلاگو نے حکومت کیجانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال کےدوران فلسطینی جھنڈا لہرادیا۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے رکن پارلیمنٹ کے اقدام کو “ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے اسے دو ہفتوں کیلیے معطل کر دیا۔









