بھارتی وفد کی اڈیالہ جیل میں دو قیدیوں کیساتھ ملاقات

0
191
بھارتی وفد کی اڈیالہ جیل میں دو قیدیوں کیساتھ ملاقات

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے3رکنی وفد نےسینٹرل جیل اڈیالہ کادورہ کیااورمظفرآباد سے جیل منتقل کیےگئے دو بھارتی شہریوں کیساتھ ملاقات کی۔

ان قیدیوں کی شناخت فیروزاحمد اور نورمشتاق وانی کےنام سے ہوئی ہے، جن کوپاکستانی حکام نےغیر قانونی طور پر لائن آف کنٹرول عبور کرتےہوئے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت کی ایک جیل میں قید تھے۔ حکومت کیجانب سے قونصلر رسائی کے بعد قیدیوں کو اڈیالہ جیل لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد قیدیوں کو واپس مظفرآباد لےجایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیل کا دورہ کرنے والوں میں بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری اور عملے کے2ارکان بھی شامل ہیں ۔

Leave a reply