طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 11 ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ کی کئی ریاستیں آج شدید موسم کا شکار ہیں۔ بعض مقامات پر شدید گرمی ہے تو بعض مقامات پر بوندا باندی ہورہی ہے۔ طاقتور طوفان نے ٹیکساس، اوکلاہوما ، آرکنساس میں تباہی مچا دی۔
شدید موسم کے باعث حادثات میں اب تک 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور بیس افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث چھوٹی کاروں کے علاوہ کئی ٹرک بھی الٹ گئے۔ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی تاریں گر گئیں، جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔









