حماد اظہر منظر عام پر آگئے

0
197
حماد اظہر منظر عام پر آگئے

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر روپوشی ختم کرتے ہوئے اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر گزشتہ سال 9 مئی سے روپوش تھے اور اب تقریباً ایک سال بعد منظر عام پر آئے ہیں۔

اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مجھے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا پیغام ملا کہ اب آپ کے باہر نکلنے کا وقت ہے اور یہاں سے پشاور جا کر ضمانت قبل از گرفتاری لے کر عدالت میں پیش ہو جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے کہا گیا تھا کہ تم پر تشدد کیا جائے گا اس لیے روپوش ہو جاؤ لیکن اب میں نے چھپنا چھوڑ دیا ہے۔

Leave a reply