
ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی میں بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے اجازت ضروری ہے، کھالیں جمع کرنے کے لیے 8 جون تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، 8 جون کے بعد کوئی درخواست جمع نہیں کرائی جائے گی۔








