پر کو بھی پر لگ گئے

0
213
پر کو بھی پر لگ گئے

ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ کے ہویا پرندے کے پر کو دنیا کا مہنگا ترین پنکھ سمجھا جاتا ہے۔ قدیم پرندے کا یہ پنکھ 28 ہزار 365 ڈالرزمیں نیلام ہوا ہے۔

ہویا پرندہ آخری بار 1907 میں دیکھا گیا تھا لیکن سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ 1920 کی دہائی میں ناپید ہو گیا۔

یہ پرندہ بہت پہلے ناپید ہو گیا تھا۔ جب اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو اس کے $2,000 سے $3,000 میں فروخت ہونے کی امید تھی۔

لیکن نیلامی کے دوران اس نے 2010 میں قائم کردہ 8,400 ڈالر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آکاش ہاؤس کی انتظامیہ نے اس شخص کی تفصیلات جاری نہیں کیں جس نے پنکھ خریدے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔

Leave a reply