دوران پرواز جھٹکوں سے طیارے میں موجود مسافر جاں بحق

0
277
دوران پرواز جھٹکوں سے طیارے میں موجود مسافر جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : لندن سے سنگاپور جانے والی پرواز کے دوران جھٹکا لگنے سے ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سے سنگاپور جانے والی ایئرلائن کو شدید جھٹکا لگا جس کے دوران ایک شخص جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر اتار لیا گیا۔

سنگاپور ایئر لائن کی پرواز (SQ321) نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا، جہاں پرواز کے دوران طیارے میں شدید جھٹکا لگا ،جس کے بعد طیارے کا رخ بنکاک کی طرف موڑ دیا گیا۔ طیارہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 3.45 بجے لینڈ کیا۔

سنگاپور ایئر لائنز نے جہاز میں سوار ایک شخص کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 30 افراد زخمی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور ایئرلائن کے طیارے میں 211 مسافر اور عملےکے 18 ارکان سوارتھے۔

Leave a reply