ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ہاٹ لائن نیوز : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کی نماز جنازہ آج تبریز میں ادا کیجائے گی۔
ایرانی میڈیا کیمطابق نماز جنازہ کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کی میت کو تہران لے جایا جائیگا جبکہ تدفین آبائی علاقے مشہد میں ہوگی۔ اس قومی سانحہ پر ایران میں آج سے 5 روزہ یوم سوگ منایا جائیگا۔









