جوانوں کی حالت خراب ہونے لگی

0
223
جوانوں کی حالت خراب ہونے لگی

ہاٹ لائن نیوز : شدید گرمی کے باوجود اسلام آباد پولیس کی ٹریننگ کھلے آسمان تلے جاری ہے۔ ہیٹ اسٹروک کے باعث پولیس اہلکاروں کی حالت خراب ہونے لگی، کئی بیہوش ہوگئے، فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

دوسری جانب وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کی پیشہ وارانہ تربیت معمول کے مطابق کی جاتی ہے۔ ٹریننگ کے دوران افسران کو کسی قسم کی سختی کا نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینی افسران کی پی ٹی اور پریڈ کا انعقاد نہیں کیا جاتا۔ پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی تربیت معمول کے مطابق کی جاتی ہے۔

Leave a reply