
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا
جسٹس سلطان تنویر احمد نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت کی دوران سماعت پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا۔کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہی نے وصول نہیں کی ۔پرویز الہی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا اینٹی کرپشن پرویز الہی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی ادھر اینٹی کرپشن کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا پرویز الہی 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا
عدالت درخواست ضمانت خارج کرے عدالت نے ریمارکیس دیے کہ پرویز الہی بیرون ملک نا چلے جائیں کیونکہ انکا بیٹا مونس الہی باہر ہے جس پر پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران دو بار پرویز الہی بیرون ملک گے عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا









