سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ کا اجرا بند کرنے کا اعلان

0
263
سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ کا اجرا بند کرنے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : سعودی حکومت نے کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ کا اجرا 24 مئی 2024 سے روک دیا جائیگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 مئی سے بند ہونیوالا پرمٹ 20 ذی الحجہ تک نافذ العمل رہیگا، صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانیکی اجازت ہوگی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلیے اندرون ملک سے مکہ مکرمہ آنے والوں کیلیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply