پنجاب حکومت کی زیادتی کی سزا بڑھانے کی تجویز

0
218
پنجاب حکومت کی زیادتی کی سزا بڑھانے کی تجویز

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے بچوں سے زیادتی اور ملازمین پر تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں زیادتی کی سزا 10 سے بڑھا کر 15 سال کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، اجتماعی زیادتی، بچوں سے زیادتی ، ملازمین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلیے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیس کے لیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ اجلاس میں پولیس کو ڈرونز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے فنڈز کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کو مکمل وسائل فراہم کریں گے۔

Leave a reply