
ڈاکٹر یاسمین راشد کی بذریعہ خط میڈیا کو پیغام
ان حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کے لئے کبھی پانامہ لیکس ہیں تو کبھی دبئی لیکس
حکمرانی اس ملک کی انجوائے کرتے ہیں اور اپنا پیسہ باہر انویسٹ کرتے ہیں
سوال یہ نہیں کہ یہ جائیدادیں ڈکلئیرڈ ہیں یا نہیں سوال یہ ہے کہ یہ جائیدادیں باہر کیوں ہیں
یہ حکمران کس منہ سے باہر کے انویسٹر کو پاکستان میں انویسٹ کرنے کا کہیں گے
آپ پوری دنیا میں ایک ارب ڈالر کی کشکول لے کر پھر رہے ہیں اور اپنا 12ارب ڈالر باہر انویسٹ کیا ہوا ہے
ان سرکاری ملازمین کے پاس باہر جائیدادیں بنانے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا







