شہری ڈاکخانوں سے بھی شناختی کارڈبنواسکیں گے

0
271
شہری ڈاکخانوں سے بھی شناختی کارڈبنواسکیں گے

ہاٹ لائن نیوز : نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کر دی، جس کے تحت اب ڈاکخانوں سے شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہو گیا ہے۔

ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور پوسٹ آفسز میں نادرا کی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جہاں سے شہری گمشدہ شناختی کارڈز کی دوبارہ تعمیر، تجدید وترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

یہ سہولیات ڈاکخانوں میں ہفتے کے 6 دن (پیر سے ہفتہ) صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی، تاہم جمعہ کو یہ سہولیات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک دستیاب ہونگی۔

Leave a reply