وزیر اعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا نظام وضع کرنے کی ہدایت

0
255
وزیر اعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا نظام وضع کرنے کی ہدایت

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلی محلوں میں نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈرینج اور سیوریج سسٹم، گلیوں کی مرمت اور بحالی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اور ہارٹیکلچر پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہر علاقے میں بلاامتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے، شہر کا کوئی حصہ محروم نہ رہے، شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے اور پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ واسا، ایم۔ سی۔ ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط و منظم انداز میں کام کریں، کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

Leave a reply