عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت کم

ہاٹ لائن نیوز : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے ، کیا پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی ہوگی؟ عالمی مارکیٹ میں خام تیل 82.5 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔
سولہ مئی سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کی امید ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بارہ سے چودہ روپے کم ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نو سے دس روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔









